View cart “Pakistan’s Political Parties” has been added to your cart.
FB Front
FB Back

آزادی

795

فریڈم ۔ فاشزم ۔ فکشن

 

اروندھتی رائے

Rs. 795

 

تفصیل

آزادی کی للکار بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کا نعرۂ مستانہ ہے۔ لطف یہ ہے کہ یہی نعرہ ہندو قوم پرستی کے منصوبے کے خلاف ہندوستان کی سڑکوں پر نکلے لاکھوں افراد کا نعرہ بھی بن گیا۔

 

ابھی اروندھتی رائے نے یہ پوچھنا شروع ہی کیا تھا کہ آزادی کے ان دو مطالبات کے درمیان کیا ہے؟ ایک خلیج یا ایک پُل؟ کہ سڑکیں خاموش ہو گئیں۔ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں۔ کرونا وائرس اپنے ساتھ آزادی کی ایک اور زیادہ دہشت نام تفہیم لے کر آیا جس نے بین الاقوامی سرحدوں کو لایعنی بنا کر رکھ دیا۔ پوری پوری آبادیاں اس کے نتیجے میں گھروں میں بند ہو کر رہ گئیں اور اس نے جدید دنیا کا پہیہ ایسے روک کر رکھ دیا جسے کوئی اور شے کبھی روک نہ سکتی۔

 

ان تہلکہ خیز مضامین میں اروندھتی رائے ہمیں ایک ایسی دنیا میں آزادی کے معنی پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہیں جہاں استبداد کا راج بڑھتا جا رہا ہے۔

 

اِن مضامین میں عوامی اور نجی زبان کے ساتھ ساتھ ان اضطراب انگیز دنوں میں فکشن اور متبادل تخیل کے کردار پر غوروفکر بھی شامل ہے۔ اروندھتی رائے کہتی ہیں کہ کرانا وائرس جیسی عالمی وبا ایک دنیا اور دوسری دنیا کے درمیان ایک پورٹل ، ایک راستہ ہے۔ یہ وبا اپنے ساتھ جتنی بھی بیماری اور تباہی لائی ہو، لیکن یہ نسل انسانی کے لئے ایک دعوت بھی ہے اور ایک موقع بھی، کہ وہ کسی متبادل دنیا کا خواب دیکھ سکے۔

 

ISBN: 978-969-7834-22-8
Publisher: Folio Books
Binding: Paperback
Release date: October 16, 2021
Rights: World
Pages: 288
Availability: In Stock
Category: