بمبئی کے بروکر

 1,995

ایک سیاسی جماعت کا کارکن جو انتخابی جلسوں کے لیے ہجوم مہیا کرتا ہے۔ ایک “جیل  ماسٹر” جو بھاری معاوضے کے عوض  دوسروں کی جگہ قید کاٹتا ہے۔ ایک انجینئر جو ایسے تعمیراتی اجازت نامے حاصل کر سکتا ہے جو عام حالات میں ناممکن سمجھے جاتے ہیں۔  ایسے اور اس نوعیت کے دیگر معاملہ طے کرانے والے افراد، جن کی مہارت اور محنت کو اکثر اخلاقی طور پر مشتبہ سمجھا جاتا ہے، دنیا کے پیچیدہ ترین، متحرک ترین اور گنجان آباد شہروں میں سے ایک، بمبئی کی روزمرہ زندگی کو چلانے میں ناگزیر کردار ادا کرتے ہیں۔

 بمبئی کے بروکر ایسے ہی چھتیس “بروکروں” کے خاکوں پر مشتمل ہے۔ ماہرینِ بشریات، فنکاروں، شہری منصوبہ سازوں اور سماجی کارکنوں کی تحریروں پر مشتمل یہ کردار نگاری اس تضاد کو نمایاں کرتی ہے کہ اگرچہ ان بروکروں کا علم اور محنت اخلاقی اعتبار سے متنازع سمجھے جاتے ہیں، تاہم شہر کے عملی نظم و نسق کے لیے یہی عناصر ناگزیر بھی ہیں۔ ان کی مرکزی حیثیت دراصل ان عالمی سطح کے تضادات اور  خلیجوں  کو آشکار کرتی ہے جن کے درمیان یہ بروکر ثالثی اور ربط پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح  بمبئی کے بروکر ایک طرف تو  اس بات پر ازسرِنو توجہ دینے کی دعوت دیتی ہے کہ جائز اور قابل قدر علم اور محنت کی تعریف کیا ہے اور دوسری طرف بمبئی اور عالمی سطح پر طاقت کے بدلتے ہوئے ڈھانچوں کے بارے میں بصیرت بھی فراہم کرتی ہے۔

“لیسا بیئرکمان کی مرتب کردہ کتاب بمبئی کے بروکر ہندوستان کے سب سے متحرک اور گہرے تضادات رکھنے والے شہروں میں سے ایک کی شہری زندگی کو متحرک رکھنے والی عملی گفت و شنید اور مجسم مہارتوں کی متنوع دنیا کا نہایت بصیرت افروز بیان پیش کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ مشترکہ ایتھنوگرافی کی ایک نمایاں مثال بھی ہے، جو ایک منفرد  تحقیقی منہج کے ذریعے  نہ صرف بمبئی بلکہ دیگر شہروں میں  بھی  معاصر شہریّت کے بحرانوں اور تضادات کو واضح کرتی ہے۔”
نیل برینر، یونیورسٹی آف شکاگو

“یہ شاندار مجموعہ ثالثی اور وساطت کے باہمی تعلقات کے مطالعے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ اس کے ذریعے سیاسی بشریات کی ایک دیرینہ روایت کو بروکرز کی فاعلیت کے واضح خاکوں سے جوڑا گیا ہے۔ یہ کتاب بمبئی کو اس انداز میں سامنے لاتی ہے جو یقیناً عالمگیریت کی تیز رفتار تبدیلیوں سے گزرنے والے دیگر بڑے شہروں میں ‘فکسرز’ کے تقابلی مطالعے کے لیے بھی رہنمائی فراہم کرے گا۔”
ارجن اپادورائی، نیویارک یونیورسٹی

لیسا بیئرکمان یونیورسٹی آف لوئی‌ول میں شہری و عوامی امور کی اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر ریسرچ فیلو ہیں اور ہالے میں واقع میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار سوشل اینتھروپولوجی سے بھی وابستہ ہیں۔ وہPipe Politics, Contested Waters: Embedded Infrastructures of Millennial Mumbai  اور Waiting Town: Life in Transit and Mumbai’s Other World-Class Histories  کی مصنفہ ہیں۔

Publishing date: April 2026
ISBN: 978-969-7834-80-8
Binding: Paperback
Rights: World
Availability: Pre-Order

Available on backorder

Author

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “بمبئی کے بروکر”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart